جاپانی سیاست دانوں کو تاریخ اور قانونی مسائل پر اپنے علم میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے معمول کی پریس کانفرنس میں جاپانی وزیر اعظم کے حالیہ ریمارکس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان ریمارکس نے ایک بار پھر جاپانی اتنظامیہ کے بڑھتے ہوئے جوہری عزائم کو بے نقاب کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاپان دوسری جنگ عظیم میں شکست خوردہ ملک ہے اور جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر دستخط کرنے والا اور جوہری ہتھیارنہ رکھنے والا ملک ہے۔ جاپان "صرف دفاع” پرمبنی اپنی پالیسی سے انحراف نہیں کر سکتا اور جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔ یہ بین الاقوامی قانون کے تحت ایک ذمہ داری ہے۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد کے بین الاقوامی نظام کو برقرار رکھنے اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے معاملے میں جاپان کے پاس بحث کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ترجمان نے کہا کہ جاپان کو عالمی برادری کے خدشات کا سامنا کرتے ہوئے جاپانی عسکریت پسندی کے تاریخی جرائم پر گہرائی سے غوروفکر کرنا چاہیے، "دوبارہ عسکریت پسندی” اور جوہری ہتھیاروں کے حصول کی اپنی کوششوں کو مکمل طور پر ترک کرنا چاہیے، اور ایک بار پھرعالمی برادری کی مخالف سمت میں کھڑے ہونے سے بازرہنا چاہیے۔
