چین میں 140ویں کینٹن فیئر کا آغاز، سرگرمیاں 4 نومبر تک جاری رہیں گی

0

بیجنگ :140ویں کینٹن فیئر کا چین کے شہر گوانگ چو میں آغاز ہوگیا ہے۔ کینٹن فیئر 15 لاکھ 50 ہزار مربع میٹر کے نمائشی رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور تین مرحلوں میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس فیئر کی سرگرمیاں 4 نومبر تک جاری رہیں گی۔رواں سال کینٹن فیئر میں 32 ہزار سے زائد نمائش کنندگان شرکت کر رہے ہیں، جن میں سے 64 فیصد صنعتی انٹرنیٹ اور مصنوعی ذہانت جیسی جدید ٹیکنالوجیز استعمال کرتے ہیں۔ نمائش میں نئی مصنوعات کا تناسب 23.2 فیصد جبکہ ماحول دوست مصنوعات کا تناسب 26 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ دونوں شرحیں اب تک کی بلند ترین سطح پر ہیں۔ رواں سال کینٹن فیئر کے دوران نئی مصنوعات متعارف کرانے کی 700 سے زائد تقریبات منعقد کرنے کا منصوبہ ہے جبکہ ان تقریبات میں پیش کی جانے والی مصنوعات کی تعداد میں گزشتہ فیئر کے مقابلے میں 15 فیصد اضافے کی توقع ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.