چائنیز گورنمنٹ فرینڈشپ ایوارڈ 2026 کی تقریب کا بیجنگ میں انعقاد
بیجنگ :چائنیز گورنمنٹ فرینڈشپ ایوارڈ 2026 کی تقریب بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں شاندار انداز میں منعقد ہوئی۔چین کی ریاستی کونسلر شن ای چھِن نے ایوارڈ حاصل کرنے والے غیر ملکی ماہرین کو اعزازات سے نوازا اور خطاب کیا۔ انہوں نے سب سے پہلے چینی حکومت کی جانب سے ایوارڈ حاصل کرنے والے غیر ملکی ماہرین کو دلی مبارک باد پیش کی اور تمام غیر ملکی ماہرین اور ان کے اہل خانہ کو مخلصانہ نیک خواہشات اور تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔شن ای چھِن نے کہا کہ رواں سال کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے قیام کی 105ویں سالگرہ اور چین کے پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کے آغاز کا سال ہے۔ شی جن پھنگ کی قیادت میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی مضبوط رہنمائی میں چین کی معیشت نئی سمت اور بہتر معیار کی جانب ترقی کر رہی ہے اور دنیا کے لیے قیمتی استحکام اور یقین پیدا کر رہی ہے۔ بڑی تعداد میں غیر ملکی ماہرین نے چین کی اقتصادی و سماجی ترقی کو فروغ دینے اور چین و دیگر ممالک کے درمیان دوستانہ تبادلوں اور تعاون کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کا دور چین میں سوشلسٹ جدیدیت کو بنیادی طور پر حاصل کرنے کے لیے ایک اہم مرحلہ ہے۔ امید ہے کہ مزید غیر ملکی ماہرین چینی عوام کے ساتھ مل کر آگے بڑھیں گے، چینی طرز جدیدیت کے وسیع میدان میں ایک خوبصورت مستقبل تخلیق کریں گے، سائنس و ٹیکنالوجی کے نئے انقلاب اور صنعتی تبدیلی کے تاریخی مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سائنسی بلندیوں کو مشترکہ طور پر سر کریں گے اور انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے روشن پرچم تلے انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے مل کر کام کریں گے۔ چین غیر ملکی ماہرین کو طویل مدتی اور مستحکم بنیادوں پر چین میں ترقی کے لیے مضبوط ضمانت فراہم کرے گا۔2026 میں مجموعی طور پر 50 غیر ملکی ماہرین کو چائنیز گورنمنٹ فرینڈشپ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
