چین مڈ سلائیڈ کے نتیجے میں لاپتا افراد کی بھرپور تلاش کر رہا ہے، چینی وزارت خا رجہ

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ نیپال کی جانب اچانک برفی تودے کے گرنے سے مڈ سلائیڈ کے نتیچے میں چین اور نیپال دونوں ممالک کو سنگین جانی نقصان ہوا ہے اور بڑی تعداد میں افراد اب بھی لاپتا ہیں۔چین اپنے ملک میں سرچ اینڈ ریسکیو کا کام انجام دیتے ہوئے نیپال کی مدد بھی کر رہا ہے۔اس وقت لاپتا افراد کی تلاش کا کام بھرپور کوششوں کے ساتھ جاری ہے ۔تر

جمان نے اس قدرتی آفت سے متعلق بعض غیرملکی میڈیا کی بے بنیاد قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ چین اور نیپال کے ماہرین اور سرکاری اداروں نے اس آفت کے اسباب کا تجزیہ کر کے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ یہ آفت نیپال میں گلیشیر کے منہدم ہونے سے رونما ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ایسی سنگین قدرتی آفت کے وقت بد نیتی پر مبنی قیاس آرائیوں کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.