چینی صدر شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت اور کرغزستان اور مصر کا سرکاری دورہ کرینگے، چینی وزارت خارجہ

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ 30 اگست سے 3 ستمبر تک چین کے صدر شی جن پھنگ کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے 2026 سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے اور کرغزستان کے صدر صادیر جاپاروف اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کی دعوت پر دونوں ممالک کا سرکاری دورہ کریں گے۔بدھ کے روز وزارت خارجہ کی باقاعدہ پریس کانفرنس میں ترجمان لین جیئن نے بتایا کہ گزشتہ سال صدر شی جن پھنگ نے صدر صادیر جاپاروف سے تین مرتبہ ملاقات کی، جس کے بعد چین۔کرغزستان تعاون تیز رفتار ترقی کے ایک "سنہری دور ” میں داخل ہوا۔

انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران صدر شی جن پھنگ صدر جاپاروف کے ساتھ دوطرفہ تعلقات، اہم شعبوں میں تعاون اور بین الاقوامی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے اور مختلف سرکاری سرگرمیوں میں شرکت کریں گے۔ترجمان نے بتایا کہ مصر ،عرب اور افریقی ممالک میں عوامی جمہوریہ چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والا پہلا ملک ہے۔ یہ صدر شی جن پھنگ کا دس سال بعد مصر کا دوبارہ دورہ ہوگا۔ چین اور مصر کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والا یہ دورہ، دونوں ممالک کے تعلقات کی ترقی کے لیے خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔ دورے کے دوران صدر شی جن پھنگ صدر عبدالفتاح السیسی کے ساتھ بات چیت کریں گے اور چین-مصر تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے بین الاقوامی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.