عمران کی ایک آنکھ تقریباً نارمل ہوچکی، سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع
اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سرکاری معالجین عمران خان کا چیک اپ کرتے ہیں، ایک آنکھ تقریباً نارمل ہوچکی ہے،سلمان اکرم راجہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو یقین دہانی کرائی تھی کہ ملاقات کے بعد جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو نہیں کرینگے، لیکن انہوں نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین ،عمران خان کی صحت کی حالت اور جیل میں ملاقاتوںسے متعلق زیر سماعت مقدمہ میںسنٹرل جیل اڈیالہ انتظامیہ کی جانب سے جمع کروائی گئی رپورٹ میں بیان کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ کی جیل رولز کے تحت ہر منگل کو باقاعدگی سے ملاقات کرائی جاتی ہے۔
