ایکواڈور کے صدر چین کے سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی صدر شی جن پھنگ کی دعوت پر ایکواڈور کے صدر ڈینیئل نوبوا چین کے آٹھ روزہ  سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے۔ایکواڈور لاطینی امریکہ کا ایک اہم ملک ہے اور رواں سال چین اور ایکواڈور کے درمیان جامع تزویراتی شراکت داری کے قیام کی دسویں سالگرہ ہے۔ حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے سربراہان کی تزویراتی رہنمائی میں چین۔

ایکواڈور تعلقات نے ترقی کی مثبت رفتار برقرار رکھی ہے۔یہ صدر نوبوا کا چین کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔ چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے حال ہی میں کہا تھا کہ چین اس دورے کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد کو مزید مضبوط بنانے، روایتی دوستی کو آگے بڑھانے اور چین۔ایکواڈور جامع تزویراتی شراکت داری میں مسلسل نئی پیش رفت کو فروغ دینے کی توقع رکھتا ہے، تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو مزید فائدہ پہنچایا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.