دبئی: ماحولیاتی جرائم کیخلاف کارروائی، 839 مشتبہ افراد گرفتار

0

دبئی (ویب ڈیسک) دبئی میں ماحولیاتی جرائم کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اماراتی حکام نے 839 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

اماراتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی امریکا کے ایمیزون بیسن میں 17 دن کی کارروائی میں 280 ملین ڈالر کے اثاثے ضبط کرلیے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ایمیزون بیسن کا بڑا حصہ برازیل جبکہ خطہ پیرو، کولمبیا، بولیویا اور ایکواڈور تک پھیلا ہوا ہے۔

اس میں بتایا گیا کہ گرین شیلڈ 2026 آپریشن میں برازیل، پیرو، کولمبیا، بولیویا اور ایکواڈور نے تعاون کیا۔ کارروائی میں غیر قانونی ماحولیاتی سرگرمیوں سے منسلک آلات اور دیگر اثاثے ضبط کیے گئے ہیں۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے نائب وزیر اعظم شیخ سیف بن زاید کا کہنا ہے کہ آپریشن سرحد پار ماحولیاتی جرائم کے خلاف اہم پیش رفت ہے۔

اماراتی قیادت نے ماحولیاتی جرائم سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 2025 کی کارروائی میں 94 افراد گرفتار اور 64 ملین ڈالر سے زائد کے اثاثے ضبط ہوئے۔ عرب امارات نے ماحولیاتی تبدیلیوں اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے کوششیں مزید تیز کر دیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.