چین اور کیپ وردے کے درمیان روایتی دوستی مضبوط بنیادوں پر قائم ہے ، چینی صدر

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کے صدر شی جن پھنگ اور کیپ وردے کے صدر جوزے ماریا نیویس نے دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا۔ہفتہ کے روز شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ چین اور کیپ وردے کے درمیان روایتی دوستی مضبوط بنیادوں پر قائم ہے اور وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوئی ہے۔

گزشتہ نصف صدی کے دوران دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات کے معاملات میں باہمی احترام اور حمایت کا مظاہرہ کیا ہے، جبکہ ترقی اور عوامی فلاح کے شعبوں میں مؤثر تعاون کو فروغ دیا ہے، جس سے بڑے اور چھوٹے ممالک کے درمیان باہمی احترام اور دوستانہ تعاون کی ایک مثال قائم ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ چین اور کیپ وردے کے تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور صدر نیویس کے ساتھ مل کر اس 50ویں سالگرہ کے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے روایتی دوستی کو مزید آگے بڑھانے، عملی تعاون کو گہرا کرنے، کثیرالجہتی تعاون کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں، تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد حاصل ہو سکیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.