فوجی افسران کی انقلابی تربیت کو مزید مستحکم کیا جائے، شی کا خطاب
بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں مسلح افواج کے اعلیٰ افسران کے تربیتی پروگرام کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔بدھ کے روز چین کے صدر شی جن پھنگ نے تقریب میں شرکت کی اور اہم خطاب کیا۔
شی جن پھنگ نے اپنے خطاب میں زور دیا کہ نئے دور کے چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ نظریات کی رہنمائی میں نئے دور کے مضبوط عسکری نظریات کو گہرائی سے نافذ کیا جائے ، فکری اصلاحات کو فروغ دیا جائے، سیاسی تربیت کو مزید مضبوط بنایا جائے اور فوجی افسران کی انقلابی تربیت کو مزید مستحکم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز لبریشن آرمی کی پاکیزگی اور عظمت کو ہمیشہ برقرار رکھا جائے اور ایک نئے سیاسی عزم و ولولے کے ساتھ فوج کے قیام کی صد سالہ سالگرہ کا استقبال کیا جائے۔