چین ہمیشہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی حمایت کرتا ہے، چینی وزارت خارجہ

0

چین کشیدگی میں کمی کے لیے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا، ترجمان

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے پاک افغان تعلقات میں حالیہ تناؤ کے حوالے سے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں چین کے پڑوسی ہیں، اور چین ہمیشہ اس بات کی حمایت کرتا ہے کہ دونوں ممالک بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے اپنے اختلافات کو مناسب طور پر حل کریں۔ چین کشیدگی میں کمی اور دونوں ممالک کے تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.