بیجنگ (ویب ڈیسک) معیشت کے حوالے سے سی پی سی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کے منتخب مضامین کی جلد اول اور "شی جن پھنگ اور جامعہ کے طلبہ دوست” جلد اول و دوم کے روایتی چینی ایڈیشن حال ہی میں ہانگ کانگ ایس اے آر میں شائع ہوئے، جبکہ ان تینوں کتب کی رونمائی اور مذاکرہ ہانگ کانگ میں منعقد ہوا۔ معیشت کے حوالے سے شی جن پھنگ کے منتخب مضامین کی جلد اول میں شی جن پھنگ کی نومبر 2012 سے دسمبر 2024 تک اقتصادی ترقی سے متعلق اہم اور بنیادی تحاریر شامل ہیں۔
اسی طرح "شی جن پھنگ اور جامعہ کے طلبہ دوست” کی پہلی اور دوسری جلد میں ان کی مقامی اور مرکزی سطح پر فرائض کی انجام دہی کے دوران طلبہ کے ساتھ روابط، تبادلۂ خیال اور قریبی تعلقات کی کہانیاں بیان کی گئی ہیں۔ تقریب میں ہانگ کانگ ایس اے آر کے چیف ایگزیکٹو جان لی، مرکزی حکومت کے ہانگ کانگ میں رابطہ دفتر کے ذمہ داران، حب الوطنی پر مبنی تنظیموں اور مختلف سیاسی و سماجی گروہوں کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ اقتصادی، ثقافتی اور تعلیمی شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور نوجوانوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔