میلان-کورٹینا سرمائی پیرالمپکس کا اختتام، چین طلائی تمغوں اور تمغوں کی کل تعداد میں سرفہرست

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) سی پی سی سینٹرل کمیٹی اور چین کی ریاستی کونسل نے 14ویں سرمائی پیرالمپکس میں شریک چینی اسپورٹس وفد کوتہنیتی پیغام بھیجا۔ پیغام میں کہا گیا ہے کہ 14ویں سرمائی پیرالمپکس میں چینی کھلاڑیوں نے 15 طلائی، 13 چاندی اور 16 کانسی کے تمغوں کے ساتھ کل 44 تمغے جیت کر طلائی تمغوں اور تمغوں کی کل تعداد دونوں میں دنیا میں پہلا نمبر حاصل کیا، جس سے ملک اور عوام کی عزت افزائی ہوئی ہے ۔

سی پی سی سینٹرل کمیٹی اور ریاستی کونسل آپ کو گرمجوش مبارکباد کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہیں۔ اس سرمائی پیرالمپکس میں، آپ نے نئے دور میں چینی اسپیشل افراد کی خود انحصاری اور امید کے جذبے کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا بھر کے تمام ممالک اور خطوں کے کھلاڑیوں کے ساتھ منصفانہ مقابلہ کیا، دوستانہ تبادلے کو فروغ دیا اور باہمی دوستی کو مستحکم کیا۔

امید ہے کہ آپ کھیلوں میں مزید کامیابیاں حاصل کریں گے، اور ملک میں اسپیشل افراد کے شعبے کی جامع اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو مسلسل فروغ دیں گے، تاکہ چینی طرز کی جدید کاری کے ذریعے ایک مضبوط قوم کی تعمیر اور چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ کو آگے بڑھانے میں نئی خدمات سرانجام دی جائیں۔ میلان-کورٹینا سرمائی پیرالمپک گیمز کی مشعل بجھا دی گئی، جس کے ساتھ ہی اس ایونٹ کا باضابطہ اختتام ہو گیا۔ اگلے سرمائی پیرالمپکس 1 سے 10 مارچ 2030 تک فرانس میں منعقد ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.