چینی طرز جدیدیت کو آگے بڑھانے کیلئےسمندری وسائل کی مؤثر ترقی ناگزیر ہے، چینی صدر

0

سمندری معیشت کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دیا جائے، شی

بیجنگ (ویب ڈیسک) چھیو شی میگزین کے پیر کے روز شائع ہونے والے چھٹے شمارے میں سی پی سی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا اہم مضمون "سمندری معیشت کی اعلیٰ معیار کی ترقی کا فروغ” شائع کیا جائے گا۔ مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ چینی طرز جدیدیت کو آگے بڑھانے کے لیے سمندری وسائل کی مؤثر ترقی اور استعمال ناگزیر ہے، سمندری معیشت کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دیا جائے، اور ملک کو چینی خصوصیات کی حامل مضبوط سمندری قوت بنانے کی کوشش کی جائے۔

مضمون میں کہا گیا ہے کہ اس مقصد کے لیے جدت پر مبنی ترقی کو مزید اہمیت دی جائے اور بنیادی ٹیکنالوجیز میں رکاوٹوں کو دور حاصل کرتے ہوئے سمندری سائنسی و تکنیکی صلاحیت میں اعلیٰ سطح کی خود انحصاری کو فروغ دیا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ زمینی اور سمندری وسائل کی ہم آہنگ منصوبہ بندی اور پہاڑی و ساحلی علاقوں کے باہمی ربط کے ذریعے مربوط ترقی کی قوت کو مزید مضبوط بنایا جائے۔ مضمون میں مزید کہا گیا ہے کہ صنعتی ڈھانچے کی جدید کاری پر توجہ دیتے ہوئے روایتی سمندری صنعتوں کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے، ابھرتی ہوئی سمندری صنعتوں کو فروغ دیا جائے اور مستقبل کی سمندری صنعتوں کی فعال طور پر پرورش کی جائے تاکہ جدید سمندری صنعتی نظام قائم ہو سکے۔

مضمون میں انسان اور سمندر کے درمیان ہم آہنگی کو بھی اہم قرار دیا گیا ہے، جس کے تحت سمندری وسائل کی ترقی اور تحفظ کے درمیان توازن برقرار رکھتے ہوئے پائیدار سمندری ماحولیاتی نظام تشکیل دیا جائے تاکہ انسان اور سمندر کے درمیان مثبت تعامل کا نیا ڈھانچہ وضع ہوسکے۔مضمون میں باہمی فائدے اور تعاون کے اصول کے تحت عالمی سمندری نظم و نسق میں فعال شرکت، سمندری توانائی و وسائل کے پرامن استعمال کو فروغ دینے اور چین کی علاقائی خودمختاری اور سمندری حقوق و مفادات کے تحفظ پر بھی زور دیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.