بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کی وزارت ماحولیات نے ایک پریس کانفرنس میں فضائی آلودگی کے خلاف چین کی کامیابیوں کا جامع تعارف پیش کیا۔وزارت کے مطابق 2025 میں چین میں ہوا کا معیار نگرانی کے ریکارڈ کے آغاز کے بعد سے اپنی بہترین سطح پر پہنچ گیا۔رپورٹ کے مطابق 2025 میں تین اہم اشاریوں میں نمایاں بہتری دیکھی گئی۔
PM2.5کا اوسط ارتکاز 28 مائیکرو گرام فی مکعب میٹر رہا، ہوا کے اچھے معیار کے حامل دنوں کا تناسب 89.3 فیصد تک پہنچ گیا، اور زیادہ آلودہ دنوں کا تناسب 0.9 فیصد رہا، یہ تمام اعداد و شمار نگرانی کے ریکارڈ میں اب تک کی بہترین کارکردگی ظاہر کرتے ہیں۔
14ویں پانچ سالہ منصوبے کی مدت کے دوران،چین بھر میں PM2.5 کے اوسط ارتکاز میں 20 فیصد کمی واقع ہوئی، جب کہ اس دوران چین کی جی ڈی پی میں 30 فیصد اضافہ ہوا۔ یوں ماحولیاتی تحفظ اور معاشی ترقی کے اہداف بیک وقت حاصل کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی۔