بیجنگ (ویب ڈیسک) چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے "پریلوڈ ٹو دی اسپرنگ فیسٹیول گالا ” کے سلسلے میں ایک خصوصی تقریب فرانس کے جنوبی شہر مارسی میں منعقد ہوئی ۔اس موقع پر کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ اور فرانس میں چین کے سفیر ڈینگ لی نے ویڈیو تقاریر کیں۔
اپنے ویڈیو خطاب میں، شین ہائی شیونگ نے کہا کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے سالانہ ثقافتی پروگرام کے طور پر ، سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا مسلسل 43 سالوں سے منعقد کیا جا رہا ہے، جو چینی نئے سال کا جشن منانے کے لیے ایک جذباتی وابستگی کی علامت بن چکا ہے ۔
گزشتہ سال ، سی ایم جی نے دنیا بھر میں 3,100 سے زیادہ میڈیا اداروں کے ساتھ تعاون کر کے چینی نئے سال کی خوشیوں کو دنیا تک پہنچایا ۔ رواں سال سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کی تھیم "گیلپنگ سٹیڈ ،آن ورڈ ان اسٹاپیبل” ہوگی، جس میں تکنیکی اختراعات اور جدید ٹیکنالوجی جیسے "5G+4K/8K+AI” کا استعمال کیا جائے گا اور 85 زبانوں میں نشریات کے ذریعے اندرون و بیرون ملک ناظرین کے لیے ایک شاندار ثقافتی تقریب پیش کی جائے گی۔
اس تقریب میں سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو اور ” فلموں کے ساتھ چین کی سیر ” نامی پروگرام کی جھلکیاں بھی پیش کی گئیں، جس سے شرکاء نے رنگا رنگ چینی ثقافت کو محسوس کیا ۔