چین کی بیرونی تجارت کا حجم 2025میں 45.47ٹریلین یوآن تک پہنچ گیا

0

چین کی کارگو ٹریڈ نے مسلسل نو سال تک اپنی ترقی برقرار رکھی

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2025 میں چین کی بیرونی تجارت کا حجم 45.47 ٹریلین یوآن تک پہنچ گیا، جو کہ سال بہ سال 3.8 فیصد کا اضافہ ہے۔ عالمی اقتصادی ترقی کی رفتار میں کمی اور بڑھتے ہوئے یکطرفہ طرز عمل اور تحفظ پسندی کے پس منظر میں، چین کی کارگو ٹریڈ نے مسلسل نو سال تک اپنی ترقی برقرار رکھی۔چین کی بیرونی تجارت کی اس کامیابی کا حصول آسان نہیں تھا۔ ہر براعظم کے کم از کم 60فیصد ممالک اور خطوں کے ساتھ چین کی درآمدات و برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

آسیان ممالک کے ساتھ چین کی درآمدی و برآمدی مالیت ایک ٹریلین امریکی ڈالر سےتجاوز کر گئی۔ 50فیصد سے زائد کاسمیٹکس اور تقریباً 60فیصد آٹوموبائل کی درآمدات یورپ سے ہوئیں۔ 2025 میں چین کے 240 سے زائد ممالک اور خطوں کے ساتھ تجارتی تعلقات رہے، جن میں 190 سے زائد ممالک اور خطوں کے ساتھ چین کی درآمدات و برآمدات میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ تجارت میں مقدار کی معقول نمو معیار کی موثر بہتری سے پیدا ہوتی ہے۔

2025میں چین کی ہائی ٹیک مصنوعات کی درآمدات و برآمدات کی ترقی میں سال بہ سال 11.4 فیصد تک اضافہ ہوا، جو مجموعی غیر ملکی تجارت کی نمو میں تقریباً 60 فیصد کا حصہ ہے۔ یہ سب کچھ ظاہر کرتا ہے کہ چین کا بیرونی تجارتی ڈھانچہ مسلسل بہتر ہو رہا ہے اور چین سمیت دنیا بھر کی ترقی میں نئی قوت محرکہ فراہم کر رہا ہے۔ مزید اہم بات یہ ہے کہ چین کی بیرونی تجارت میں "جیت جیت” کی خصوصیت نمایاں ہوتی جا رہی ہے۔ اس وقت چین میں غیر ملکی صنعتی و کارباری ادارے چین کے کل درآمدی اور برآمدی حجم کا تقریباً ایک تہائی حصہ اور الیکٹرو مکینیکل مصنوعات اور ہائی ٹیک مصنوعات کی برآمدات کا نصف حصہ فراہم کرتے ہیں۔

چین مسلسل 17 سالوں سے دنیا کی دوسری بڑی درآمدی منڈی رہی ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں چین دنیا بھر کے 79 ممالک اور خطوں کے لیے اہم برآمدی مقام ثابت ہوا ہے۔ چین کے صوبہ ہائی نان میں فری ٹریڈ پورٹ کے خصوصی کسٹمز آپریشنز سمیت اعلی معیار کے کھلے پن کے متعدد اقدامات متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ چین کی وسیع مارکیٹ دنیا کے لیےمزید بڑا موقع بن جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.