بیجنگ (ویب ڈیسک) نئے دور میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے نظریات پر مطالعے شی جن پھنگ کی کتاب کی گیارہویں تا پندرہویں جلد حال ہی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کی پارٹی ہسٹری اینڈ لٹریچر ریسرچ اکیڈمی کی جانب سے شائع ہوئی اور اسے ملک بھر میں تقسیم کیا گیا ۔
اس کتاب میں نومبر 2023 سے اب تک لکھے گئے تقریباً دو لاکھ تیس ہزار الفاط پر مشتمل کل 29 نظریاتی مضامین شامل ہیں جو پیپلز ڈیلی اور چھیوشی میگزین میں شائع ہوئے ہیں ۔ یاد رہے کہ اس کتاب کی پہلی تا پانچویں جلد اور چھٹی تا دسویں جلد بالترتیب 2020اور2023 میں شائع ہو چکی ہے ۔