چین نے معاشی ترقی میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں، صدرکولمبیا

0

بیجنگ (ویب ڈیسک)کولمبیا کے صدر گسٹووا پیٹرو نے چین میں ہونے والی چین- لاطینی امریکہ فورم کی چوتھی وزارتی کانفرنس میں شرکت کی۔ چین میں قیام کے دوران انہوں نے چائنا میڈیا گروپ کو ایک خصوصی انٹرویو دیا ۔ گسٹووا پیٹرو نے کہا کہ چین نے معاشی ترقی اور غربت کے خاتمے میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں، کروڑوں افراد کو غربت سے نکالا ہے اور عالمی سطح پر غربت کے خاتمے میں زبردست پیش رفت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کی دنیا میں جدید سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں چین نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل معیشت اور صاف توانائی کو یکجا کرنے کی چین کی صلاحیت مستقبل میں عالمی معیشت کا مرکز بنے گی اور دنیا ایک نئی سماجی شکل میں داخل ہوسکتی ہے،کولمبیا کے صدر نے کہا کہ اس سال چین- لاطینی امریکہ فورم کے قیام کی دسویں سالگرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں، چین اور لاطینی امریکہ نے سامان کی تجارت میں نمایاں پیش رفت کی ہے،چین نے بوگوٹا میٹرو منصوبے کی تعمیر میں حصہ لیا اور پیرو میں ایک بندرگاہ تعمیر کی ۔ اس کے علاوہ چینی سرمایہ کاری اور انجینئرنگ ٹیکنالوجی کی مدد سے کئی اور بڑے منصوبے تعمیر کیے جا رہے ہیں۔

صدر گسٹووا پیٹرو نے کہا کہ عوامی جمہوریہ چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والے پہلے لاطینی امریکی ممالک میں سے ایک کے طور پر، اب چین کے ساتھ اپنے تعاون کو اور گہرا کر ر ہا ہے ، اسے اسٹریٹجک شراکت داری میں اپ گریڈ کر رہا ہے اور مفاہمت کی یادداشتوں کے ذریعے ٹھوس اقدامات کو فروغ دے رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.